نیب ترامیم فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکر دی گئی

اسلام آباد (سی این پی)نیب ترامیم فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں پہلی اپیل دائر کردی گئی ،اپیل میں فیڈریشن، نیب اور چیئرمین پی ٹی آئی کو فریق بنایا گیا ہے درخواست گزار زبیر احمد صدیقی نے پریکٹس پروسیجر قانون کے تحت فیصلہ کیخلاف اپیل دائر کی۔جس میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ کالعدم قرار دیاجایے۔عدالت سے نیب ترامیم کو بحال کرنے کی بھی استدعاکی گیی ہے۔درخواست میں مزیدموقف اختیارکیا گیاہے کہ پریم کورٹ کے فیصلے سے ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے،سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس میں پارٹی نہیں تھا، سپریم کورٹ نے نوٹس دیئے بغیر نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ دیا، نیب ترامیم سے کسی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی،قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے۔سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمان کے اختیار سے تجاوز ہے۔