اسلام آباد ( سی این پی) پاکستان نے ہتھیاروں کے نظام ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کے دوران ویپن سسٹم کے مختلف ذیلی پہلوو¿ں کو بھی جانچا گیا۔ میزائل سسٹم دفاعی اوراسٹریٹجک صلاحیت کا اہم عنصر ہے
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے میں مختلف ڈیزائن ، تکنیکی پیرامیٹرز اور کارکردگی کا مشاہدہ کیا گیا۔تجربے کا مقصد سسٹم میں جدید صلاحیتوں کی نمائش کرنا ہے۔تجربے کا مقصد کم ازکم دفاعی صلاحیت کا اعادہ کرنا تھا، میزائل سسٹم کا مقصد ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا ہے۔ ابابیل میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام نے دیکھا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ابابیل میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے پر عسکری حکام کو مبارکباد دی۔
جنرل ساحرشمشاد مرزا نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اورانجینرز کو مبارک باد دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدر عارف علوی ،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اورعسکری قیادت کی جانب سےبھی مبارک باد دی گئی۔