نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر

اسلام آباد (سی این پی ) سابق وزیراعظم نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئیں۔حفاظتی ضمانت کی درخواستیں ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزاو¿ں کے بعد گرفتاری روکنے کے لیے دائر کی گئیں۔ ن لیگی وکلاءنے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔ کیسز کا سامنا کرنا چاہتے ہوں۔عدالت پہنچنے کے لیے گرفتاری سے روکا جائے۔نواز شریف کو ایون فیلڈ کیس میں دس سال اور العزیز یہ کیس میں سات سال سزا سنائی گئی تھی، 23 جون 2021ءکو اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدم پیشی پر نواز شریف کی اپیلیں خارج کر دی تھیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا تھا، ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں پاکستان واپس آنے پر اپیلوں کی بحالی کی درخواست دائر کرنے کی اجازت دی ہے، جس کو بنیاد بنا کر حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت کے سامنے پیش ہونے کی استدعا کی جائے گی۔