ضمانت ملنے کے بعد پلان تبدیل :نواز شریف اسلام آباد میں لینڈ کریں گے

اسلام آباد (سی این پی) مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 2007 سے لیکر 2023 تک اسی طرح کا انصاف ہوا ہے،یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ اس کو اتنا ایشو کیوں بنایا جارہا ہے، یہ بنیادی حق ہے جس کے لئیے درخواست گزار عدالت آئے،وہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے،اعظم تارڑ نے کہا کہ میاں صاحب کورٹ کا سامنا کریں گے اور قانونی ٹیم ان کی معاونت کرے گی،لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق میاں صاحب گئے تھے فیصلہ آج بھی موجود ہے،میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئیں یہاں پر بھی جمع کرائی جائے گی ،چئیرمین پی ٹی آئی یا جاوید اقبال کے دور میں بھی نیب نے اس فیصلے کو موڈیفاءیا ریکال کرنے کے لئے کوئی درخواست نہیں دی ،باقی باتیں 24 اکتوبر کو عدالت کے سامنے کی جائیں گی ،جو کچھ آج عدالت میں کہا گیا ن لیگ کا وہی بیانیہ ہے۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ میاں نواز شریف اسلام آباد میں لینڈ کرینگے ،قانونی مشاورت کیلئے تھوڑی دیر تک اسلام آباد میں رکیں گے ،میاں نواز شریف مشاورت کے بعد لاہور روانہ ہونگے ،جب میاں نواز شریف کو اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا دی گئی اس کا جواب دے سکتا ہے، کوئی اگر کوئی جواب دے تو رات کو چین سے سو سکوں گا۔