سپریم کورٹ نے ملک ریاض، علی ریاض، بینا ریاض اور زین ملک کو نوٹس جاری کئے بحریہ ٹاون کراچی کے مد میں بیرون ملک سے بھیجا گیا پیسہ 35 ارب روپے ہے
بحریہ ٹاون کراچی کے 460 ارب روپے کی ادائیگی کا حکم سپریم کورٹ میں فریقین کی رضامندی سے ہوا تھا، سپریم کورٹ کے رضامندی سے جاری فیصلے میں 460 ارب کی ادائیگی کا طریقہ کار بھی دیا گیا تھا، بحریہ ٹاون کے مالکان، شئیر ہولڈرز اور پروموٹرز نے 460 ارب روپے ادائیگی کے ضامن بنے تھے۔ ضامن بننے والوں میں ملک ریاض، احمد علی ریاض، بینا ریاض اور زین ملک تھے،
بحریہ ٹاون نے 460 ارب روپے میں سے اب تک صرف 60.72 ارب ادا کیے ہیں ادا کی گئی رقم میں سے 24.62 ارب بحریہ ٹاون اور ایک ارب الاٹیز نے دیےوکیل سلمان بٹ نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ معاہدے کے تحت کچھ رقم بیرون ملک سے آئی اور جمع کرائی گئی تھی بحریہ ٹاون کے وکیل سلمان بٹ بیرون ملک سے آئے پیسے اور معاہدے سے متعلق دستاویزات جمع کرائیں
بحریہ ٹاون کراچی کی مد میں بیرون ملک سے رقوم بھیجنے والوں کو بھی نوٹس جاری کیے حکمنامہ میں لکھا گیا کہ رقم بھیجنے والی فورٹیون ایونٹ لمیٹڈ دوبئی کو نوٹس جاری کئے اور رقم بھیجنے والی مبشرہ علی ملک کو دوبئی میں نوٹس جاری کیا گیا حکمنامہ میں لکھا گیا کہ مشرق بنک لندن ،آفشور کمپنی الٹی میٹ ہولڈنگز اور پریمئیر انویسٹمنٹ گلوبل دوبئی کو بھی نوٹسز جاری کئے گئے حکمنامہ بیرون ملک نوٹسز رجسٹرڈ ڈاک اور پاکستانی ایمبیسی یا ہائی کمیشن کے ذریعے بھیجے جائیں سپریم کورٹ نے تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔