اسلام آبا د(سی این پی)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف چار سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ،غیر ملکی ائرلائن کی خصوصی چارٹرڈ فلائٹ ایف زیڈ 4525کے ذریعے پاکستان پہنچے۔ اس پرواز کو ’امید پاکستان‘ کا نام دیا گیا تھا،سینیٹر اسحاق ڈار اور دیگر لیگی رہنماو¿ں نے اسلام آباد ائرپورٹ پر ان کا استقبال کیا، نواز شریف جہاز سے باہر آکر اسٹیٹ لاو¿نج پہنچے ،طیارے میں موجود تمام مسافروں کی امیگریشن کا عمل طیارے کے اندر ہی کیا گیا جس کے بعد نواز شریف کی اسٹیٹ لاو¿نج میں اسحاق ڈار اور قانونی ٹیم سے ملاقات ہوئی،سابق وزیراعظم نے لیگل دستاویزات پر دستخط کر دیئے ۔اس دوران نواز شریف کو چائے اور بسکٹ بھی پیش کئے گئے۔
قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں۔پاکستان روانگی سے قبل دبئی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن کب کروانے ہیں یہ الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات تشویشناک ہیں تاہم مجھے اچھی امید ہے۔ چار سال بعد وطن واپسی کی خوشی ہے۔ میرے خلاف مقدمات سے ملک کو نقصان ہوا اور اس وقت اضطراب کی صورتحال ہے۔ ہم نے حالات خود بگاڑے ہیں اور خود ہی ٹھیک کریں گے۔نواز شریف نے کہا کہ ہم انصاف چاہتے ہیں اور پہلے بھی کہا کہ سب اللہ پر چھوڑا ہے اب بھی اللہ پر چھوڑتا ہوں۔ جو ملک آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ چکا تھا اب مسائل کا شکار ہے۔ وہ پاکستان جہاں لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی تھی علاج کی سہولت موجود تھی کیا وہ پاکستان آج نظر آتا ہے۔ اگر ہم نے اپنے پاو¿ں پر کھڑا ہونا تو خود ہونا ہے کسی نے نہیں کرنا۔ آج ملک پیچھے چلا گیا ہے۔