”آجا تینوں اکھیاں اڈیکدیاں“مریم نواز کاٹوئٹ

اسلام آبا د(سی این پی)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزرمریم نوازشریف نے اپنے والد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ’آ جا تینوں اکھیاں ا±ڈیکدیاں، خوش آمدید نواز شریف!‘ آج میری زندگی کا شاید سب سے بڑا دن ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر )پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں اللہ ربّ العزت کی شکر گزار ہوں، جتنے دکھ اور تکالیف نواز شریف نے پچھلے 24 سالوں میں سہے، شاید ہی اس کی کوئی مثال ہو۔انہوں نے کہا کہ والد کے کچھ زخم ایسے ہیں جو کبھی نہیں بھر پائیں گے مگر جتنے عروج بھی نواز شریف نے دیکھے وہ بھی شائد کسی اور کے حصے میں نہ آئے ہوں، پاکستان آج نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھنے جا رہا ہے، انشائ اللہ !۔