پی ائی اے کا مالی بحران سنگین:ملک بھر سے مزید 25 پروازیں منسوخ

اسلام آباد(سی این پی) قومی ایئر لائن کے مالی بحران کی وجہ سے اتوارکو بھی ملک بھر سے 25 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، کراچی سے مختلف ایئر پورٹس کی 16 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے ،پی ایس او سے ایندھن کی فراہمی میں بھی کمی کر دی گئی،کراچی اسلام آباد کی 3 پرواز پی کے 300، پی کے 308 اور پی کے 340 منسوخ کردی گئیں، اسلام آباد کراچی کی 2 پروازیں پی کے 301 اور پی کے 369 منسوخ، لاہور سے کراچی کی 2 پروازیں پی کے 303 اور پی کے 307 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔