راولپنڈی (سی این پی) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت تحریک انصاف کے چیئرمین اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں فرد جرم عائد کردی ہے چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی نے فرد جرم کی دستاویزات پر دستخط کر دیئے تاہم دونوں ملزمان نے فردجرم کی صحت سے انکار کرتے ہوئے اپنے اوپر عائد الزامات کی نفی کر دی ہے جس پر عدالت نے کیس کے باقاعدہ ٹرائل کے لئے گواہوں کو سمن جاری کردیئے ہیں اور شہادتیں قلمبند کرنے کے لئے سماعت27اکتوبر تک ملتوی کر دی
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی پر سائفرکیس میں لگی چارج شیٹ منظرعام پر آگئی،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چارج شیٹ آج چیئرمین پی ٹی آئی کو پڑھ کر سنائی تھی،چیئرمین پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم غیرقانونی سائفر اپنے پاس رکھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے سیکرٹ دستاویز کو غلط طریقے سے استعمال کیا، سائفر پاکستان اور امریکہ کے درمیان انتہائی خفیہ دستاویز تھی، سیکرٹ دستاویز کو ممنوع مقام جلسے میں غلط طریقہ کار سے استعمال کیا،سایفر کی خفیہ معلومات کو غیر ضروری افراد تک پہنچایا، ریاست کے مفاد کے خلاف معلومات اگے استعمال کرنے کے مجاز نہیں تھے،وزارت خارجہ نے اعتماد کرتے ہوئے سائفر آپ کو فراہم کیا،آپ نے سائفر اپنے پاس رکھتے ہوئے سیاسی مقاصد لیے استعمال کیا،آپ نے اس عمل سے سائفر، ملک کے سیکیورٹی سسٹم پر کمپرومائز کیا،آپ کے اس عمل سے ریاستِ پاکستان کی سیفٹی متاثر ہوئی،28 مارچ 2022 بنی گالا اجلاس میں ملزم شاہ محمود قریشی کے ہمراہ آپ نے سائفرکو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی،آپ نے بدنیتی کی بنیاد پر سائفر اپنے حق میں استعمال کرتے ہوئے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا، وزارتِ خارجہ کی طرف سے سائفر آپ کو بھیجا گیا، آپ نے پاس رکھا اور واپس نہیں بھیجا، غیر مجازہونے کےباوجودسائفرغیرقانونی طور پر سائفر اپنے پاس رکھا، سائفرسیکیورٹی، ملک کے سیکرٹ سیکیورٹی سسٹم کو آپ نے کمپرومائز کیا،بیرون ملک پاکستان کے سیکیورٹی سسٹم کو کمپرومائز کیا،اپ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 5 اور 9 کے مرتکب ٹھہرے ہیں۔