العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس اپیل بحالی کی درخواستیں دائر

اسلام آباد (سی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل بحالی کی درخواست دائر کردی گئی۔ امجد پرویز ایڈووکیٹ نے نواز شریف کی جانب سے اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں دائر کیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں ایسوسی ایٹ وکیل نواز چوہدری نے جمع کروائیں، درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ اپیلوں کو بحال کر کے میرٹ پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے، جس کے لیے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی استدعا کی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو 10 سال قید اور 80 لاکھ پاو¿نڈ کی سزا سنائی تھا، العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی، سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 10 سال کیلئے عوامی عہدے کیلئے بھی نااہل قرار دیا گیا تھا۔