لاہور(سی این پی) نگران پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کر دی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی نگران حکومت نے کرمنل پروسیجرل کوڈ کے سیکشن 401کے تحت سزامعطل کرنیکی منظوری دی ہے ۔ کرمنل پروسیجرل کوڈ کے سیکشن 401کے تحت نگران حکومت مجرم کی سزا معطل کرنے کا اختیار رکھتی ہے ،2019میں بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن روانگی سے قبل سیکشن 401کے تحت سزا معطل کی گئی تھی ۔
دوسر جانب سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے احتساب عدالت میں سرینڈ کر دیا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش ہوئے۔جج بشیر نے نواز شریف کو روسٹرم پر بلایا اور حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دے دی، عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم کی ضمانت 10لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔