راولپنڈی (سی این پی) پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا،صدر ،وزیر اعظم اور سروسز چیفس نے قوم کو مبارکباددی ہے: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میزائل سسٹم کا مقصد خطے میں سٹرٹیجک استحکام کو بڑھانا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ویپن سسٹم لانچنگ کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، اسٹرٹیجک پلانز ڈویژن، سٹرٹیجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے دیکھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس تجربے کامقصد مختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرا میٹرز اور ہتھیاروں کے مختلف نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کامیاب تجربے میں تعاون پر تمام لوگوں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا۔علاوہ ازیں صدر، وزیراعظم پاکستان اور سروسز چیفس نے بھی اس کامیابی پر اسٹریٹیجک فورسز کے تمام ارکان کو مبارکباد دی۔ا سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ابابیل ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر پاکستانی قوم، پاک افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔پاکستان کا غوری ویپن سسٹم کا تجربہ، تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاریوں کو جانچنا تھا، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ نے مشاہدہ کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ، اسٹریٹجک فورسز کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا، کمانڈر اے ایس ایف سی نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیتی اور آپریشنل تیاریوں کے معیار کو سراہا
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">