بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک کے خلاف فراڈ دھوکہ دہی کا مقد مہ درج کر لیا گیا

کراچی (سی این پی)چیک ڈس انر ہونے پر بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک کے خلاف فراڈ دھوکہ دہی کا مقد مہ درج کر لیا گیا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ریل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض کے بیٹے کے خلاف بحریہ ٹاؤن کراچی پروجیکٹ کی بغیر اجازت تشہیر کرنے پر مبینہ طور پر 18 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد رقم کے تین چیک جمع کروائے جو ڈس انر ہو گئے ۔جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔


مقدمہ میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایس بی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ظہیر قریشی نے اپنی تحریری شکایت میں کہا کہ بحریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمٹڈ کے مالک ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک نے متلقہ راضی کیا لے اؤٹ پلان کی منظوری کی بنیاد پر مالکان بحریہ ٹاؤن کراچی کے ذریعے پروجیکٹ کی فروخت اور اشتہار کے لیے 22 جون 2022 کو ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل کو درخواست کی ایف ائی ار کے مطابق بحریہ ٹاؤن کراچی کے مالک کان نے اپنے نمائندوں کے ذریعے ایس بی سی اے کے حق میں ائندہ تاریخوں کے پانچ چمک رہے لیکن ان میں سے تین چیک ہو گئے جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے