وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کے G-13 منصوبے کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا۔
وزیراعظم کے ساتھ معاون خصوصی شہبازگل اور اسٹاف کو علیحدہ گاڑی میں منزل بتائے بغیر دورے پر لے جایا گیا۔
وزیرِ اعظم منصوبے کی تعمیر میں سست روی کی اطلاع ملنے پر سائٹ پر پہنچے۔ علی الصبح منصوبے پرپہنچنے پرکام کرنے والااسٹاف اورحکام موجود نہیں تھے۔
دورے سے وزیراعظم کا اسٹاف، متعلقہ حکام اور وزرا بھی بے خبر رہے۔ وزیراعظم نے حکام اورملازمین کی غیرحاضری کانوٹس لیا اور منصوبے پرکام تیزکرنے کی ہدایت کی۔