تحریک انصاف کے10 رہنماﺅں کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(سی این پی)انسداددہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ توڑپھوڑ کیس میں مراد سعید، عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 10 پی ٹی آئی رہنماو¿ں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس حملہ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے تحریک انصاف کے 10 رہنماو¿ں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔طلبی کے باوجود عدالت سے مسلسل غیر حاضری پر دائمی وارنٹ گرفتاری جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جاری کیے۔جن رہنماو¿ں کے وارنٹ جاری کئے گئے ان میں مراد سعید، عمر ایوب خان، علی امین گنڈاپور، شبلی فراز، فرخ حبیب، حماد اظہر، علی نواز اعوان، حسان خان نیازی ،عمر سلطان اور کرنل عاصم شامل ہیں۔عدالت کے مطابق ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ملزمان جہاں نظرآئیں گرفتاری کرکےعدالت پیش کیا جائے۔