چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں فرد جرم کو چیلنج کردیا

اسلام آباد(سی این پی )سائفر کیس میں سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد ہونے کا معاملہ کو آسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیاجس میں کہاگیاہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف فرد جرم جلدی بازی میں عائد کیا گیا،چیئرمین تحریک انصاف پر عائد کی گئی فرد جرم کو غیر قانونی قرار دیا جائے ، درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ چیرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم کوڈ اف کریمنل پروسیجر 1898 کی خلاف ورزی ہے، آئین کے آرٹیکل 4اور 10/a کی بھی خلاف ورزی ہے، : مدعی مقدمہ یوسف نسیم کھوکھر اور ریاست کو درخواست میں فریق بنایا گیا،درخواست میں مزیدکہاگیاہے کہ قانون کے مطابق مقدمہ کی نقول تقسیم کرنے کے سات دن بعد چارج فریم کیا جا سکتا ہے، ٹرائل کورٹ نے سات کے قانونی تقاضے کو بھی مدنظر نہیں رکھا، اعلی عدلیہ کی جانب سے ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر سماعت یا جلد مکمل کرنے کی کوئی ہدایت نہیں، مرکزی ثبوت سائفر ٹیلی گراف کی عدم موجودگی میں ٹرائل آگے نہیں بڑھایا جا سکتا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا 23 اکتوبر کا آرڈر کالعدم قرار دیا جائے۔