اسلام آبا د(سی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدلیہ مخالف تقاریر کے الزام میں نواز شریف کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کےلیے مقرر ہوگئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ 2018ءسے زیرسماعت توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کریں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست 15 نومبر کو سماعت کےلیے مقرر کی ہے۔ یہ درخواست مقامی شہری عدنان اقبال نے دائر کی تھی، جس میں نوازشریف کے خلاف 2018ءکے بیانات پرتوہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">