9 مئی ایک لعنتی پروگرام تھا،مجھ سے غلطی ہوئی ہے تو معافی مانگتا ہوں، شیخ رشید

راولپنڈی (سی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چلے نے مجھے ایک نیا شیخ رشید بنا دیا ہے، وہاں میرے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی ایک لعنتی پروگرام تھا، مجھ سے کوئی غلطی ہوئی تو معافی مانگتا ہوں، ہم نسلی اور اصلی ہیں، سب اللہ پر چھوڑتے ہیں، میں پی ڈی ایم کے خلاف الیکشن لڑوں گا اگر جیل بھی چلا گیا تو بھی دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاک فوج ہماری عظیم فوج ہے، جنرل عاصم منیر نے معیشت درست کر دی، جنرل عاصم منیر اور جنرل ندیم انجم بہترین کام کر رہے ہیں، کل بھی فوج کے ساتھ تھے اور آج بھی فوج کے ساتھ ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی ذاتی ملکیت ہے یہاں سے میرے والدین اور بھائیوں کے جنازے اٹھے۔ہم نے جنرل عاصم کے معاملے میں ملوث ہو کر غلطی کی، مجھے ٹوئٹر لے ڈوبا ،ان کا کہناتھاکہ 30 کلو وزن کم ہو گیا ہے آج کالج کا کورٹ پہنا ہے، دعاکریں میری سرجری نہ ہو، اگرسرجری ہوتی ہے تو سب مجھے معاف کریں۔5 اکتوبرکے کیس میں گرفتاری مطلوب ہے،کال کریں اسی وقت تھانے آجاو¿ں گا، میرے ڈرائیور اور ملازمین کو گرفتار نہ کریں، ہم نے کبھی فوج کے خلاف بات نہیں کی، 9 مئی لعنتی پروگرام تھا جنہوں نے بھی کیا غلط کیا۔ان کا کہنا تھا کہ چِلے نے نیا شیخ رشید بنایا ہے، تہجد کے وقت بھی گرم پانی دیتے تھے