یکم نومبر سے گھریلوگیس کی قیمتوں میں 172فیصد تک اضافہ ،حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد(سی این پی)حکومت نے یکم نومبر سے گھریلوگیس کی قیمتوں میں 172فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،اعلامیہ کے مطابق روٹی تندور کے لیے گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، 0.25 سے لیکر 0.9 ہیکٹو میٹر کیوب استعمال کرنے صارفین 400 روپے فکس چارجز ادا کرینگے، 0.25 سے لیکر 1.5 ہیکٹو میٹر کیوبک تک استعمال کرنے والے صارفین 1000 روپے ماہانہ فکس چارجز ادا کرینگے، اعلامیہ میں مزید کہاگیا ہے کہ دو سے لیکر چار ہیکٹو میٹر کیوب اور اس سے اوپر والے صارفین 2000 ماہانہ فکس چارجز ادا کرینگے، پروٹیکٹد کیٹگری کے 0.25 ہیکٹو میٹر کیوب تک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 121 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے ،پروٹیکٹد کیٹگری کے 0.5 ہیکٹومیٹر کیوب استعمال کرنے والوں کے لیے 150 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ،پروٹیکٹد کیٹگری کے 0.6 ہیکٹو میٹر کیوب استعمال کرنے والے صارفین 200 فی ایم ایم بی ٹی یو ادا کرینگے ،پروٹیکٹد کیٹگری کے 0.9 ہیکٹو میٹر کیوب استعمال کرنے والے صارفین 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ادا کرینگے،اعلامیہ کے مطابق ماہانہ 25 سے 90 مکعب میٹر تک گیس کے پروٹیکٹڈ صارفین کےلیے قیمت نہیں بڑھائی گئی،پروٹیکٹڈ صارفین کےلیے فکس چارجز 10 سے بڑھا کر 400 روپے کر دیے گئے،نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کےلیے گیس کی قیمت میں 172 فیصد سے زائد اضافہکیا گیا ہے،ماہانہ 25 مکعب میٹر کے صارفین کےلیے قیمت 200 سے بڑھا کر 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے،ماہانہ 60 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 300 سے بڑھ کر 600روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکر دی گئی ،ماہانہ 100 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 400 سے بڑھا کر 1000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے،ماہانہ 150 مکعب میٹر استعمال پر قیمت 600 سے بڑھا کر 1200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکر دی گئی ،ماہانہ 200 مکعب میٹر استعمال پر قیمت 800 سے بڑھا کر 1600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ ماہانہ 300 مکعب میٹر استعمال پر قیمت 1100 سے بڑھا کر 3000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے،اعلامیہ کے مطابق ماہانہ 400 مکعب میٹر استعمال پر قیمت 2000 سے بڑھا کر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ ماہانہ 400 مکعب میٹر سے زائد استعمال پر قیمت 3100 سے بڑھا کر 4000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے،پٹرولیم ڈویژن ذرائع کے مطابق تندوروں کےلیے گیس کی قیمت 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو برقرارہے،پاور پلانٹس کےلیے گیس کی قیمت 1050 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو برقرار رکھی گئی ہے، سیمنٹ سیکٹر کےلیے گیس کی قیمت 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی، سی این جی سیکٹر کے لیے گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 3600 روپے مقررہے،برآمدی صنعتوں کےلیے گیس کی قیمت 2100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ غیر برآمدی صنعتوں کے لیے گیس کی قیمت 2200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔