نواز شریف کازرداری،مولانا فضل الرحمن اور دیگر قائدین سے رابطوں کا فیصلہ

لاہور(سی این پی)سابق وزیر اعظم نواز شریف نےپیپلزپارٹی اور جے یو آئی (ف)کی قیادت سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے رابطے ،ملاقات کرنے اور ملکی مسائل کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔منگل کے روز نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورت حال اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے بعداحسن اقبال نے بتایا کہ ن لیگ ملک میں مضبوط معیشت اور جمہوریت دیکھا چاہتی ہے، نواز شریف دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات کریں گے، سیاست دان اپنے اور ملک کے مسائل کا حل خود ہی نکال سکتے ہیں۔اس وقت ملک کو معاشی گرداب سے نکالنے کیلئے مستحکم حکومت ضروری ہے، ماضی میں جس طرح نواز شریف نے چلینجز سے نجات دلائی ویسے ہی اب وہ پاکستان کو مسائل کے دلدل سے نکالیں گے۔مسلم لیگ ن کے اجلاس میں غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت بھی کی گئی۔احسن اقبال نے بتایا کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی ہے جو آئندہ عام انتخابات کیلیے منشور تیار کرے گی جبکہ ن لیگ جلد امیدواروں سے درخواستیں بھی طلب کرے گی۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ نواز شریف ملک کے چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے اور جلسوں سے خطاب میں اپنی آئندہ کی حکمت عملی واضح کریں گے