جی 13اربوں کی لاگت کے اپارٹمنٹس منصوبے میں تاخیر کیوں ہوئی؟

اسلام آباد(سی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے جی 13 میں اربوں روپے لاگت کے1467 اپارٹمنٹس منصوبے کی کی تعمیر میں تاخیر میں سست روی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے حکام کو منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔ و زیراعظم عمران خان نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائزہاﺅسنگ اتھارٹی منصوبہ جی13 ، جس میں کشمیراپارٹمنٹس کے1467فلیٹ تعمیرکئے جانے تھے،کی تعمیرمیں تاخیرہونے پر بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا

وزیراعظم کے اچانک دورے سے وزیراعظم کا اسٹاف، متعلقہ حکام اور وزراء بھی بے خبر رہے، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل اور اسٹاف کو علیحدہ گاڑی میں منزل بتائے بغیر دورے پرلے جایاگیا۔ وزیراعظم کوبتایا گیا تھا کہ یہ منصوبہ 17اپریل 2019ءکواس کا آغازکیاگیا جس کا افتتاح بھی وزیر اعظم نے ہی کیا تھا، منصوبے کی تعمیر سست روی کا شکار ہے۔ انتہائی باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کی تاخیر میں سب سے بڑا عمل دخل شعبہ انجینئرنگ کا ہے جس کی وجہ سے منصوبہ بروقت مکمل نہیں ہو پا رہا ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شعبہ انجیئرنگ کی غفلت نے اس منصوبے کو تاخیر کا شکار کیا ہے

منصوبے پر وزیراعظم کے پہنچنے پر منصوبے پر کام کرنیوالا عملہ اور حکام موجود نہ تھے، جس پر وزیراعظم نے عملے اور حکام کی غیر حاضری کا سخت نوٹس لیا،وزیراعظم کے جی 13 منصوبے پر اچانک دورے پر اعلیٰ حکام میں کھبلی مچ گئی اور فوری طور پر کنسٹرکشن کمپنی کنکریٹ بلڈرز کے سائٹ منیجر کو بلایا گیا جس نے وزیراعظم کو بریفنگ دی، اس موقع پر وزیراعظم نے منصوبے پر کاجلدسے جلد مکمل کرنے کی تاکید کی، ادھرذرائع  کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمپنی کنٹریکٹ بلڈرز کو ٹھیکہ دلوانے میں وزیر ہائوسنگ کا سب سے زیادہ عمل دخل رہا ہے  ۔