غزہ جنگ بندی کا مشن :مولانا فضل الرحمن قطر پہنچ گئے، حماس رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گے

اسلام آباد(سی این پی) جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان غزہ جنگ بندی کے مشن کے پہلے مرحلے میں قطر پہنچ گئے جہاں وہ حماس کے رہنماو¿ں سے اہم ملاقاتیں کریں گے ،مولانا فضل الرحمان حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ اور سابق سربراہ خالد مشعل سمیت دیگر حماس قیادت سے بھی ملیں گے،جے یو آئی کے سربراہ امیر قطر سے ملاقات کے بعد ترکیہ بھی جائیں گے جہاں ترک صدر اور اہم رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گے اور فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ بندی کرانے کے لئے کردار ادا کریں گے ،مولانا فضل الرحمان غزہ میں پھنسے مظلوم فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان کی ترسیل سمیت دیگر امور پر بھی عرب ممالک کی قیادت سے بات چیت کریں گے۔