لاہور(سی این پی) مسلم لیگ (ن) کے قائدنواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان رابطہ ہوا ہے ،دونوں رہنمائوں نے عام انتخابات ،ملکی معاشی و سیاسی صورت حال سمیت اہم امور پر بات چیت کی ہے ،آصف زرداری نے نواز شریف کو وطن واپس آنے پر مبارکباد دی ،دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا اور جلد ملاقات پر اتفاق ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ریاست کو بچانے کیلئے ملکر کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان تقریبا بیس منٹ تک بات چیت ہوئی ،ایک دوسرے کا حال احوال پوچھا ،نواز شریف نے آصف زرداری سے شکوہ کیا کہ آپ نے مجھے وطن واپسی کیلئے مبارکباد کا پیغام بہت دیر بعد دیا ہے جس پر آصف زرداری نے برجستہ کہا کہ دیر آید درست آید جس پر ن لیگ کے قائد نے مسکرا کر کہا کہ بہت دیر بھی اچھا نہیں ہوتا ۔دونوں رہنمائوں نے جلد ملاقات پر اتفاق کیا ہے ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">