اسلام آباد(سی این پی)سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 20 نومبر کو طلب کر لیا گیا ، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس سردار طارق کیخلاف شکایات کا جائزہ لیا جائے گا،کونسل کی جانب سے جسٹس سردار طارق کیخلاف شکایت کنندگان کو شواہد کے ہمراہ اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔چیف جسٹس قاضی فائزعیسیی بطور چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل کی سربراہی کریں گے جبکہ ان کے ساتھ دوسینئرترین ممبران کے ساتھ ساتھ ہائی کورٹس کے دوسینئر ترین چیف جسٹس صاحبان بھی شامل ہوں گے اٹارنی جنرل پاکستان بطور پراسیکیوٹرکے پیش ہوں گے۔جسٹس مظاہر علی نقوی کی جانب سے جمع کرائے گئے شوکاز نوٹس کا جائزہ لیا جائیگا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">