نگران وزیر اعظم سے امام کعبہ پروفیسر ڈاکٹر شیخ صالح بن عبد اللہ بن حمید کی ملاقات

اسلام آبا د(سی این پی)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے امام کعبہ پروفیسر ڈاکٹر شیخ صالح بن عبداللہ بن حمید نے ملاقات کی ہے جس میں نگران وزرا انیق احمد، مدد علی سندھی، وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی، متعلقہ اعلی حکام اور سعودیہ عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سید المالکی بھی موجود تھے،وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودیہ کے مابین تاریخی اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے، اقدار اور ثقافت کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں،سعودیہ عرب نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی ہے، تعلیم اور صحت کے شعبے میں ترقی کیلئے سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا،اس موقع پر امامِ کعبہ نے پاکستانی افرادی قوت کے سعودیہ عرب کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار کی تعریف کی، امام کعبہ نے پاکستان اور سعودیہ عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مثالی قرار دیا. انہوں نے نسل نو کی اسلامی اقدار کے مطابق تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انکے دورہ کے دوران پاکستان کی جانب سے شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔