اسلام آباد (سی این پی) بیرسٹر گوہر بلا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔ عمر ایوب بلا مقابلہ مرکزی جنرل سیکرٹری، علی امین گنڈاپور تحریک انصاف خیبر پختون خوا اور یاسمین راشد پنجاب کی صدر منتخب ہو گئیں ۔
پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر خان بلا مقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمر ایوب پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ مرکزی جنرل سیکریٹری، علی امین گنڈاپور تحریک انصاف خیبر پختون خوا اور یاسمین راشد پنجاب کی صدر منتخب ہو گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے منیر احمد بلوچ اور ان کا پورا پینل بلا مقابلہ منتخب ہو گیا جبکہ سندھ سے حلیم عادل شیخ تحریک انصاف کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے۔
ان کا کہنا ہے کہ اکبر ایس بابر نے مجھ سے اور میری ٹیم سے کوئی رابطہ نہیں کیا، گزشتہ روز میں آفس میں اپنی ٹیم کے ساتھ موجود تھا، اکبر ایس بابر نے ویڈیو بنا کر میڈیا پر جاری کی جسے مسترد کرتے ہیں۔