اسلام آباد(سی این پی) سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خط پر اعلامیہ جاری کردیا ہے
اعلامیہ چیف جسٹس کے سیکرٹری ڈاکٹر محمد مشتاق کی جانب سے جار ی کیا گیا
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کا بخوبی ادراک ہے، سب لوگ یقین رکھیں کہ ان پر نہ دباو¿ ڈالا جاسکتا ہے نہ ہی وہ جانبداری کرینگے
چیف جسٹس اللہ کے فضل سے اور اپنے حلف کے مطابق فرائض کی انجام دہی کرتے رہے گے
یکم دسمبر کو سات صفحات کی درخواست موصول ہوئی، لیکن دستاویز تیار کرنے والے وکیل کا نام اور رابطہ کی تفصیلات نہیں دی گئی۔ لفافے کے مطابق دستاویز انتظار حسین پنجھوتہ نے کوریئر کی تھی۔
دستاویز بظاہر ایک سیاسی جماعت کی جانب سے بھیجی گئی ہے، جس کی اچھی نمائندگی وکلاءکرتے رہے ہیں۔
پچھلوں دنوں بھی سپریم کورٹ میں اس جماعت کے وکلاءفوجی عدالتوں اور انتخابات کیس کو تکمیل تک لے گئے
یہ امر حیران کن ہے کہ سربمہر لفافہ موصول ہونے سے پہلے ہی دستاویز کیسے میڈیا کو جاری کیا گیا۔