اسلام آباد( سی این پی)سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
اڈیالا جیل میں سائفر کیس کی سماعت سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی
سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر آج میڈیا نمائندوں کو بھی کوریج کے لیے جیل کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔
جج نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک ماہ کے اندر کیس کا فیصلہ کرنے کا ڈائریکشن دیا ہے، دونوں ملزمان پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی
عدالت کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو کیس کی نقول فراہم کر دی گئی ہیں۔
پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے کیس کی نقول فراہم نہ کرنے کی استدعا کی گئی تھی،سائفر کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔