اسلام آباد(سی این پی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کو جوڈیشل کونسل کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ جسٹس مظاہر نقوی نے جواب جوڈیشل کونسل میں جمع کروا دیا۔
جواب میں موقف اپنایا گیا کہ میں نے دو آئینی درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کر رکھی ہیں، دونوں آئینی درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے اور مجھے جاری کردہ شوکاز نوٹس واپس لیا جائے
جواب میں مزید کہاگیا ہے کہ میری آئینی درخواستیں تین رکنی کمیٹی کے سامنے رکھی جائیں،میری درخواستوں پر تاحال نمبر نہیں نہیں لگایا گیا۔
جسٹس مظاہر نقوی نے جواب کی کاپی سپریم کورٹ کی تین رکنی کمیٹی کو بھی بھجوا دی۔اس سے قبل جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔