عوام کیلئے بری خبر ،بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی ،گیس قیمتوں میں اضافے کیلئے تیاریاں شروع

اسلام آبا د(سی این پی)بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کے لیے برُی خبر ہے کہ بجلی مزید مہنگی کر دی گئی جبکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئیں

بجلی کی قیمت میں 3 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے اس حوالے سے نیپرا نے باضابطہ بجلی مہنگی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے

اضافہ اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کےالیکٹرک پر نہیں ہو گا

بجلی صارفین کو آئندہ ماہ اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

بجلی کمپنیوں کی نااہلی سے 16 ماہ میں سرکلر ڈیٹ 638 ارب روپے بڑھا جبکہ جولائی تا اکتوبر 2023 سرکلر ڈیٹ میں 396 ارب روپے اضافہ ہوا۔

کمپنیوں کی نااہلی سے پاورسیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ بجلی کمپنیوں کے نقصانات اور کم ریکوریز سے 16 ماہ میں سرکلر ڈیٹ 638 ارب روپے بڑھا

دوسری جانب وزارت پیٹرولیم کے چند افسران سے سوئی ناردرن گیس کے افسران کی ملی بھگت بجلی کے بعدگیس بھی مزید مہنگی کرنےکی تیاری کرلی گئی ہے

۔قبل ازیں نیپرا نے ڈسیسکوز کپپنوں سے ساز باز کر رکھی تھی اب سوئی ناردرن نے گیس مزید 137.62 فیصد مہنگی کرنے کی درخواست اوگرا میں دائر کردی ہے۔

سوئی ناردرن نےگیس1715 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنےکی درخواست کی ہے

سوئی ناردرن نےگیس کی قیمت میں اضافہ یکم جولائی2023 سے مانگا ہے، درخواست 24-2023کی ریونیو ضروریات میں کمی پورا کرنےکے لیے دائر کی گئی۔