سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالاالیکشن شیڈول جعلی قرار

اسلام آباد(سی این پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے شیڈول کو جعلی قرار دے دیا

الیکشن کمیشن کے مطابق پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر وقتاً فوقتاً الیکشن کے حوالے سے جھوٹے بیانات جاری ہو رہے ہیں اور نجی اخبار کے صفحہ 10 پر بیان گمراہ کن ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کمیشن میں دائر درخواستوں پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی

الیکشن کمیشن کے علاوہ الیکشن کمیشن سے منسوب کسی بھی بیان پر توجہ نہ دی جائے اور نہ ہی ایسے بیانات کو الیکشن کمیشن کا پالیسی بیان سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس کی پرزور تردید کرتا ہے کیونکہ الیکشن کمیشن نے الیکشن کا شیڈول ابھی جاری نہیں کیا۔