سعودی وزارت حج و عمرہ نے رواں سال حج پالیسی سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق اس سال صرف مخصوص ویزا اور مستقل اقامہ ہولڈر ہی حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔
وزارت حج و عمرہ کے مطابق وہ تمام افراد جو وزٹ یا ورکنگ ویزا کے حامل ہیں انہیں حج کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
اس کے علاوہ وزارت حج و عمرہ نے حج کے لیے جانے والے افراد کو کورونا ویکسین لازمی لگوانے کی ہدایت کی ہے، ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو حج کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔