اسلام آباد(سی این پی)آصف زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے افغانوں کو بطور ووٹر رجسٹر کرایااس لئے ان کے حق میں بیان دیئے جارہے ہیں
آج ہوں، کل ہوں، پرسوں ہوں الیکشن ضرور ہونے ہیں،8 سے 18 فروری ہوجائے یا 8 سے ایک دن پہلے، لیکن ہونے تو ہیں۔
تاریخ دینا یا تاریخ کو آگے پیچھے کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، وہ آئین کے مطابق جو کرنا چاہے کر سکتا ہے، وہ دورانیہ مختصر بھی کرسکتا ہے۔
آصف زرداری نے کہا جمہوریت اور جمہوریت کا انصاف بہت کٹھن ہے۔ جمہوریت میں بہت برداشت کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے۔
میری مرحومہ اہلیہ بینظیر بھٹو نے حلف اٹھاتے ہوئے کہا تھا میں نے اپنے والد کا بدلہ لے لیا کیونکہ جمہوریت ہی سب سے بہترین بدلہ ہے۔
ہم چیف جسٹس کی جمہوری سوچ کی پذایرائی کرتے ہیں۔ جو سیاست دان جیل میں ہے وہی تو لاڈلا ہے۔ اسی کو تو30 سال میں بنایا گیا ہے۔
کم ظرف کے ہاتھوں میں جام دینا مے خانے اور رندوں کی توہین ہے۔ اس کو ملک دیدیا گیا اور اس نے ملک کا خانہ خراب کردیا۔ لاڈلا وہ ہے جو 25 نشستیں جیتنے کے باوجود اکثریت سے حکومت بناتا ہے۔
ہمیں اسٹیبلشمنٹ اور تمام سٹیک ہولڈرزکو ساتھ چلانا ہے۔ ہمیں تو جیل میں اے سی پنکھا کچھ نہیں دیاگیا۔انہیں تو ایکسر سائز مشین بھی دی جارہی ہے۔
سربراہ پی ٹی آئی کو لانا سازش تھی، لوگ اسے2030 تک لے جانا چاہتے تھے۔ پولز پر ایک رپورٹ نکلتی ہے اور وہ کہتے ہیں عمران خان بہت پاپولر ہے۔
ایک ولاگرز کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی جیتے گی۔ان ولاگرز کوجمائما پیسے دے رہی ہے۔ ایک لابی ہے جو ان کو سپورٹ کر رہی ہے۔ فنانس کر رہی ہے اور اس لابی کے کوئی اور ارادے ہیں۔