ڈیرہ اسماعیل خان(سی این پی)خیبر پختونخواہ ایک بار پھر دہشت گردی کی لپیٹ میں آگیا ہے، ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے خودکش حملے میں 3 سکیورٹی اہل کار شہید اور 12 زخمی ہو گئے۔دہشت گردوں نے درابن سکول میں رہائش پذیر سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا اور رات 3 بجے خود کش گاڑی اسکول کی عمارت سے ٹکرا دی ، جس کے نتیجے میں عمارت گر گئی
اس حملے میں 3 سکیورٹی اہل کار شہید اور 12 زخمی ہو گئے۔ درابن اسکول میں فورسز کے جوان رہائش پذیر تھے۔ دھماکے کے بعد دہشت گرد عمارت میں گھس گئے،دہشت گردوں نے سکول سے متصل تھانہ درابن پر بھی حملہ کیا ، جہاں پولیس اور فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی
علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے،تمام بازار اور مارکیٹیں بند کردی گئیں جبکہ تحصیل درابن میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز بھی تاحکم ثانی بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔