طور خم(سی این پی)طورخم بارڈرٹرمینل پر کسٹم اور فورسز نے افغانستان سے پاکستان آ نے والی گاڑی سے دوران چیکنگ پیاز سے بھری بوریوں سے جدید امریکی ہتھیار برآمد کرلئے
طورخم بارڈرٹرمینل پر افغانستان سے آنے والی گاڑی سے دوران چیکنگ پیاز سے بھری بوریوں سے جدید امریکی ہتھیار برآمدکر لئے ،فورسز نے گاڑیافغان ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس سے دوران تفتیش اہم انکشافات متوقع ہیں
برآمد کیے گئے اسلحہ میں جدید امریکی ساختہ ایم فور، کلاشنکوف، میگزین، مختلف نوعیت کی ہزاروں گولیاں، امریکی رائفل گرنیڈ، نائٹ ویڑن سائیٹس اور لیزر بیم شامل ہیں۔اسلحہ کی برآمدگی افغان عبوری حکومت کا اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کے دعووں پرسوالیہ نشان ہے۔