سائفر کیس:پرنٹ ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد

اسلام آبا د(سی این پی)سائفر کیس کی کارروائی، پرنٹ الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائدکردی گئی ،آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا ۔فیصلے میں کہاگیا ہے کہ پرنٹ الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر کوئی کاروائی نشر نہیں ہو گی ،پیمرا اور پی ٹی اے کو اس حوالے سے ہدایات پر پابندی کی ہدایت کی جاتی ہے

فیصلے میں مزید کہاگیا ہے کہ اگر کوئی بھی خلاف ورزی ہوئی تو اس پر آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت کاروائی ہو گی ، پیمرا اور پی ٹی اے کو عدالتی حکم کی کاپی فراہم کی جائے تاکہ آئندہ خلاف ورزی نہ ہو ۔سائفر کیس کا ٹرائل ان کیمرہ کرنے کی پراسیکیوشن کی درخواست منظور کی جاتی ہے ،سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی فیملی مشروط موجود ہو گی ۔شرط ہو گی کہ عدالتی کاروائی کو فیملی ممبران کسی جگہ بیان نہیں کریں گے ،ٹرائل کی کاروائی کے دوران پبلک موجود نہیں ہو گی