آر اوز کی تربیت دوبارہ آغاز، سرکاری ملازمین کے تبادلوں اور تقرری پر پابندی عائد

اسلام آبا د(سی این پی)الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسروں کی تربیت دوبارہ شروع کردی ہے جبکہ وفاق اور صوبائی سرکاری ملازمین کے تبادلے، تقرری پر پابندی عائد کردی ہے۔

عام انتخابات سے متعلق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران کی تربیت دوبارہ شروع کردی گئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ا?ر اوز کی تربیت 18 جبکہ ڈی آر اوز کی تربیت 19 دسمبر کو مکمل ہوجائے گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹوں کے اندراج، اخراج، تبدیلی اور درستی پر پابندی عائد کردی گئی ہے

الیکشن کمیشن کے افسران، ملازمین اور ریٹرننگ افسران کی چھٹیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ ووٹرز لسٹوں اور سامان کی فراہمی کیلئے ریجنل دفاتر آج کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومتی و سرکاری اداروں میں ہر قسم کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر مکمل پابندی ہے۔

الیکشن کمشن نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی ٹرانسفر یا پوسٹنگ کیلئے معاملہ الیکشن کمشن کو بھیجا جائے گا جبکہ پوسٹنگ اور ٹرانسفر کی وجوہات بھی بتانا ہوں گی۔