اسلام آباد(سی این پی) سینئر سول جج قدرت اللہ نے نکاح کیس میں عمران خان کے جیل ٹرائل کا حکم سنادیا۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلافڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔
عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی کی طبیعت ناساز ہے عدالت حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
سپریٹنڈنٹ نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش نہیں کر سکتے۔
جج نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس کا بھی جیل ٹرائل کا فیصلہ سنادیا