اسلام آبا د(سی این پی)بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کی 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔سینیٹر بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سزامعطلی کیخلاف درخواست کررکھی ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی 3 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے
سینیٹر علی ظفرنے کہا کہ قربانیاں دینے والے کارکنوں کو100 فیصد ٹکٹ دیے جائیں گے، باقی ٹکٹ کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنا جمہوری عمل نہیں، امیدہےتوشہ خانہ کیس کا فیصلہ جلد آجائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا کہ الیکشن کا اعلان ہوچکا،ہم ہرحالت میں چاہتے ہیں8فروری کو الیکشن ہوں، پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، ٹکٹوں کا فیصلہ بہت جلد ہوگا۔
انہوںنے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہور، میانوالی، اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے، میں بونیر سے الیکشن لڑوں گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ اتنی گھبراہٹ ہے کہ ہمارے امیدواروں کو میدان میں اترنے نہیں دیا جارہا، پی ٹی آئی کارکنان کو انتخابی سرگرمیوں سے روکا گیا۔