لاہور(سی این پی)سابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ثاقب نثار کے گھر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق سابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ثاقب نثار کے لاہور کے علاقے گارڈن ٹائون میں واقعہ گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔
ابتدائی طور پر بتا یاکہ دستی بم کے حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار محمد عامر اور خرم شہزادزخمی ہوئے ہیںجنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن کی حالت بہتر ہے
پولیس حکام کریکٹر دھماکے کی تحقیقات کررہے ہیں کہ یہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا
سابق چیف جسٹس ثاقب نثا ر نے کہا کہ ہم گھر کے اندر بیٹھے تھے کہ زور دار دھماکے کی آواز آئی
انہوں نے کہا کہ ہم باہر آئے تو دیکھا کہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ،پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے