چیئرمین اے بی این نیوز و چیف ایڈیٹر روزنامہ اوصاف مہتاب خان کے گھر پر اسلام آباد پولیس کے مسلح اہلکاروں کا حملہ، واقعہ کی ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

اسلام آباد (سی این پی )چیئرمین اے بی این نیوز و چیف ایڈیٹر روزنامہ اوصاف مہتاب خان کے گھر پر اسلام آباد پولیس کے مسلح اہلکاروں کا حملہ، واقعہ کی ایف آئی آر درج کر لی گئی۔


ایف آئی آر چیئرمین اے بی این نیوز و چیف ایڈیٹر روزنامہ اوصاف مہتاب خان کے گھریلو ملازم ضیائ حلیم کی مدعیت میں تھانہ شہزادٹاؤن میں درج کی گئی ہے۔ ایف آئی میں موقف اپنایا گیاہے کہ 20 دسمبر کی رات ایک بج کر40منٹ پر پولیس کی کالی وردی میں ملبوس افرادنے ایف آئی آر چیئرمین اے بی این نیوز و چیف ایڈیٹر روزنامہ اوصاف مہتاب خان کے گھر پر دھاوابول دیا۔جن کے پاس آتشیں اسلحہ بھی موجودتھا۔کالی وردی میں ملبوس پولیس کے جوانوں نے چادر اورچار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کا پنجاب پولیس کا ریکارڈ بھی توڑ دیا،تھانہ شہزادٹاؤن میں کروائی گئی ایف آئی آر میں موقف اپناگیا ہے کہ وفاقی پولیس کی کالی وردی میں ملبوس 18 سے زائد مسلح اہلکاروں نے 20دسمبرکی رات قریباً پونے دو بجے مہتاب خان کی رہائشگاہ پر حملہ کیا اور گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے، پولیس اہلکاروں نے کہا دروازہ کھولو ورنہ توڑ دیں گے۔پولیس کی وردی میں مبلوس مسلح غنڈوں نے چیئرمین اے بی این نیوز و چیف ایڈیٹر روزنامہ اوصاف مہتاب خان کی رہائش گاہ کا مرکزی گیٹ توڑا اور گارڈ پر تشدد بھی کیا ، اسلام آباد پولیس اہلکار اسلحہ لہراتے رہے، گارڈ کو گالیاں بھی دیتے رہے ہیں مسلح پولیس اہلکاروں کی فوج ظفر موج کافی دیر تک راجہ مہتاب خان کی رہائش گاہ میں گھومتی رہی، اس واقعہ کی ایس ایس پی اسلام آباد کو 20 دسمبر کو درخواست دی گئی تھی جبکہ ایف آئی آر22دسمبر کودرج کی گئی۔پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور نہ ہی ملوث پولیس اہلکاروں کو پکڑا جاسکاہے۔تھانہ شہزادٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔