اسلام آباد(سی این پی )سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تاحیات نااہلی کیس کی سماعت کیلئے 7 رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیا۔
سات رکنی بینچ میں جسٹس جمال مندو خیل ، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس امین الدین ، جسٹس یحیٰ آفریدی ، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔
7 رکنی بینچ تاحیات نااہلی کیس کی سماعت آج منگل کوکرے گا۔
چیف جسٹس پاکستان نے اس حوالے سے کئی اہم آئینی وقانونی سوالات اٹھائے تھے۔
سابقہ حکومت نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی تھی جس کے بعد آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کو پانچ سال کر دیا تھا۔
مذکورہ آرٹیکل کے تحت کئی سیاست دان نااہل ہوئے ہیں جن میں نمایاں ترین سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سمیت دیگر کئی سیاست دان شامل ہیں
عدالت نے تاحیات نااہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے اور الیکشن ایکٹ کی ترمیم میں تضاد پرنوٹس لیا جو میر بادشاہ قیصرانی کی تاحیات نااہلی کے کیس میں لیا گیا۔