فیض آباد دھرنا کیس، فیض حمید نے بیان ریکارڈ کرا دیا

اسلام آبا د(سی این پی)فیض آباد انکوائری کمیشن کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے

سابق چیف آئی ایس آئی ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل( ر ) فیض حمید نے فیض آباد دھرنا کیس میں انکوائری کمیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔

فیض حمید نے کمیشن کی طرف سے فراہم کردہ سوالوں کے جواب بھی دے دیئے ہیں۔

فیض حمید کی جانب سے انکوائری کمیشن کو بتایا گیا کہ انہوں نے کہ حکومت کی ہدایت پر ٹی ایل پی سے مذاکرات کئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کی حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں کی تھی

وفاقی حکومت کی جانب سے بنایا گیا دھرنا کمیشن ڈاکٹر اخترعلی شاہ کی سربراہی میں کام کررہا ہے جبکہ کمیشن میں سابق آئی جی طاہرعالم اور خوشحال خان شامل ہیں۔