اسلام آباد ( سی این پی ) قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو یہ مشور ہ دیا ہے کہ وہ دل بڑا کریں وزیراعظم والا چکر چھوڑیں، صدر بن جائیں
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف بادشاہ ہیں کیوں کہ وہ نیو کلیئر اور سی پیک جیسے دبنگ فیصلے کرتے ہیں، نواز شریف سابق وزیر اعظم تھے انہیں دھکا دیا گیا اور ہتھکڑیاں لگائی گئیں، اس وقت تو پی ٹی آئی والے خوشیاں منا رہے تھے اب سبق سیکھیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ 2018ء میں سب ن لیگ والے فیض یاب ہو کر ڈرے ہوئے تھے، میں نے شہباز شریف کو کہا دھاندلی پر وائٹ پیپر تیار کرتا ہوں لیکن سب ڈر گئے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ان کے لیے بہتر ہے وہ وزارت عظمیٰ کو چھوڑیں اور ملک و جمہوریت کے لیے بہتر ہے ہیڈ آف اسٹیٹ بن جائیں۔
مشاہد حسین نے کہا کہ میں نہیں چاہتا نواز شریف چوتھی بار پھر نکالے جائیں کیوں کہ اب ہائبرڈ پلس سسٹم ہے
جس میں نواز شریف کا گزارا نہیں ہو سکتا، اسی وجہ سے 6 میں سے 3 وزرائے اعظم کو جیل جانا پڑا اور نواز شریف بادشاہ ہیں کیوں کہ وہ نیو کلیئر اور سی پیک جیسے دبنگ فیصلے کرتے ہیں
وہ 3 بار اس ملک کے وزیراعظم بن چکے ہیں، چوتھی بار بن کر کون سا گنیز بک آف ریکارڈ میں نام لانا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کوئی ایک سیاسی جماعت اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی اور نیشنل حکومت ہوگی
ساری سیاسی جماعتیں اس دائرے کے لیے تیار ہیں جس میں وہ کام کریں گی، مدر آف آٓ ڈیلز یہ ہے کہ ایلیٹ اور سٹریٹ میں اتنا بڑا فاصلہ نہیں رہ سکتا
اس فاصلے کو ختم کرنا ہے اور میرے خیال میں یہ ہو جائے گا، دیکھ لیں جو زیادہ فیورٹ تھے اب وہ تھوڑے کم رہ گئے ہیں، یہ پیاروں کی لڑائی ہے جس میں کہا جاتا ہے تم واپس آ جاو¿ کچھ نہیں کہا جائے گا۔