اسلام آباد (سی این پی)وفاقی داراالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ ہے اور گہرائی 213 کلومیٹر تھی۔
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت کئی شہروںمیں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں
اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، پشاور، سوات، مانسہرہ سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،چکوال، چارسدہ، باجوڑ، سانگلہ ہل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔