اسلام آباد(سی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں پارٹی امیدواروں کا اعلان کر دیا
پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی جانب سے جاری لسٹ کے مطابق این اے 44 سے علی امین گنڈا پور کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے
جبکہ این اے19 سے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر امید وار ہوں گے ،عامر مغل اسلام آباد سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے
لسٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر این اے 10 سے الیکشن لڑیں گے جبکہ بلال عمر بودلہ کو دیپالپور سے پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے
ریحانہ امتیاز ڈار کو سیالکوٹ سے تحریک انصاف کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ شیخوپورہ سے خرم منور منج تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے
صاحبزادہ حامد رضا کو بھی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے وہ فیصل آباد سے ن لیگ کے راجہ ریاض سے مقابلہ کریں گے
این اے 28 سے ساجد نواز، این اے 29 سے ارباب عامر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے
پی کے 29 سے عبد المنعم پی کے 30 سے صدر رحمان کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کر دیاگیا
این اے ون چترال سے عبد الطیف پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے جبکہ این 2 سے ڈاکٹر امید وار ہوں گے
این اے 6 سے محبوب شاہ، این اے 7 سے بشیر خان، این اے 8 سے گلداد خان کو جاری کیا گیا ہے
اس کے علاوہ این اے 9 سے جنید اکبر، این اے 11 سے نواز خان، این اے 12 سے غلام سعید، این اے 13 سے پرنس نواز خان کو ٹکٹ مل گیا ہے
این اے 23 سے علی محمد خان، این اے 35 سے شہریار آفریدی، این اے 30 سے شاندانہ گلزار، این اے 41 سے شیر افضل مروت کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے
تیمور جھگڑا، کامران بنگش، مینہ خان، اکبر ایوب اور ارشد ایوب صوبائی اسمبلی کی نشست پر ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں