اسلام آباد(سی این پی) الیکشن کمیشن نے اے این پی کو انتخابات کے لیے لالٹین کا نشان دے دیا، ساتھ ہی جرمانے کے ساتھ 4 ماہ میں پارٹی الیکشن کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں اے این پی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کو لالٹین کا نشان دینے کا فیصلہ کرلیا
فیصلے میںکہا گیا ہے کہ عام انتخابات کا شیڈول دیا جا چکا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی 10 مئی تک پارٹی انتخابات کرائے۔