اسلام آباد(سی این پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ میں جمع کروائی گئیں قرارداد پر انتخابات ملتوی کرنے سے معذرت کر لی
حکام نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو خط میں آگاہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ قرارداد کا اجلاس میں جائزہ لیا
جس پر غور کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کے لیے اس مرحلے پر عام انتخابات کو ملتوی کرنا مناسب نہیں ہوگا
حکام نے مزیدبتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے صدر سے مشاورت کے بعد پولنگ کے لیے 8 فروری 2024 کی تاریخ مقرر کی
جبکہ کمیشن نے نگراں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کی ہیں۔
خط میں مزید بتایا کہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں
ماضی میں بھی عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات موسم سرما میں ہوتے رہے ہیں۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھیجے گئے خط میں واضح کیا گیا کہ الیکشن کمیشن 8 فروری کو انتخابات کے لیے سپریم کورٹ میں بھی یقین دہانی کروا چکا ہے