اسلام آباد (سی این پی) نگران وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا ۔ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں رد وبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے
نوٹیفکیشن میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کی نشاندہی کی گئی ہے
پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 259 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گی ہے
جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت کو موجودہ سطح پر برقرار رکھا گیا ہے جو کہ 276 روپے 21 پیسے ہے ۔