سپریم کورٹ کے ججز کیخلاف مہم ،حکومت نے تحقیقا ت کیلئے کمیٹی بنادی

اسلام آباد(سی این پی)حکومت نے عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا پھیلانے والوں کی شناخت اور قانونی کاروائی کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنا دی۔وزرات داخلہ نے 6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کمیٹی کے کنوینئر ہونگے،کمیٹی میں گریڈ 20 کے آئی بی اور آئی ایس آئی کا رکن بھی شامل ہوگا،کمیٹی میں اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی بھی بطور ممبر شامل ہوں گے،کمیٹی میں پی ٹی اے کا نمائندہ بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے،کمیٹی مہم میں ملوث ذمہ داران کا تعین کرے گی،کمیٹی ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے تجاویز بھی مرتب کرے گی،کمیٹی 15 روز میں وزارت داخلہ کو اپنی رپورٹ جمع کروائے گی،ایف آئی اے ہیڈکوارٹر بطور کمیٹی سیکرٹریٹ استعمال ہوسکے گا۔